کراچی(وقائع نگار) پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک خبر کی تردید کی ہے جس میں اے ٹی آر طیاروں کو گرائونڈ کرنے کے حوالے سے غلط خبر دی گئی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام اے ٹی آر طیارے فلائٹ آپریشن کا حصہ ہیں،پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیاروں کو معمول کے مطابق دیکھ بھال اور مینٹیننس کے علاوہ کسی بھی طیارے کو گراؤنڈ نہیں کیا گیا ہے، پی آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایئر لائن نے اپنے اے ٹی آر طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے اور تمام اے ٹی آر طیارے اپنی معمول کی پروازیں کر رہے ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ سیفٹی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے اور رہی ہے اس قسم کی خبروں سے پی آئی اے کی ساکھ مجروح ہوتی ہے اور پی آئی اے ایسے اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔