ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کابرائیلر گوشت کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی کا اعلان 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام، برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے تعین کے لیے قائم 8 رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس، پولٹری ایسوسی ایشن نے ضلع بھر میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی کا اعلان کردیا ہے، جو پنجاب کے دیگر اضلاع میں موجودہ قیمتوں سے کم ہو گی ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ پنجاب کا پہلا ضلع ہے جہاں پولٹری کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل،8 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا پیر کے روز پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے مشترکہ طور پر موجودہ قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کا فیصلہ کیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجم ریاض سیٹھی، کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر محمد سلیم انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر لایؤ سٹاک، محمد شفیق ڈی او انڈسٹریز، محمد عمران ای اے ڈی اے، عثمان حیدر رانا صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن گوجرانوالہ، مہر محمد اشرف صدر پولٹری ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ، میاں مسعود احمد صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن، رانا ضیاء اللہ ممبر پی پی اے گوجرانوالہ، وقار منج نمائندہ چیمبر شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن