مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں2803991ہو گئیں ،مصدقہ کیسز12کروڑ82لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں563206ہو گئیں ،کیسز3کروڑ10لاکھ33ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں314264ہو گئیں ،کیسز1کروڑ25لاکھ77ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 164147ہو گئیںجبکہ کیسز1کروڑ20لاکھ95ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں98033افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ28ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات126615ہو گئیں ،کیسز43لاکھ37ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں94956افراد موت کی آغوش میں جا چکے اور کیسز45لاکھ54ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں108350افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کیسز35لاکھ44ہزار سے زائد ہو گئے ۔سپین میں اموات75199ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد32لاکھ70ہزار 825ہو گئیں ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ34لاکھ 39 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 19 لاکھ 87 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔