ملک میں 50 سے 60 سال کے افراد کے لیے بھی کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 57 ہزار 692 افراد ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور 38 ہزار 950 ہیلتھ ورکرز اور سینئر شہریوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ابھی تک 10 ہزار 930 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ آر ایچ سی ترلائی ویکسینیشن مرکز میں 5 ہزار 314 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ سی ڈی اسپتال میں 5 ہزار 663 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ فیڈرل جنرل اسپتال میں 2 ہزار 969 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی۔ اسی طرح پولی کلینک اسپتال میں 4 ہزار 297 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 ویکسینیشن مراکز ہیں اور آج سے 50 سے60 سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔