وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مینارپاکستان کورونا ویکسینیشن سنٹرکاافتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس ودیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناویکسینیشن سنٹرکے سکریننگ روم،انتظارگاہ اورمختلف کاؤنٹرزکادورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم اور کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوویکسینیشن سنٹرمیں شہریوں کیلئے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسینیشن کروانے آئے شہریوں سے انتظامات بارے تاثرات لئے۔شہریوں نے وزیر صحت سے تسلی بخش انتظامات اور عملہ کے تعاون کی تعریف کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی عوام کیلئے صوبہ بھرمیں مزیدنئے ویکسینیشن سنٹرزقائم کئے جارہے ہیں۔مینار پاکستان کوروناویکسینیشن سنٹرکے قیام کے بعد ہزاروں شہریوں کواپنے علاقہ میں ویکسینیشن کی بہترین سہولت حاصل ہوگی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ویکسینیشن سنٹرزپرشہریوں کی آسانی کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کیاگیاہے۔ویکسینیشن کروانے آئے شہریوں کی آسانی کیلئے 20کاؤنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ویکسینیشن سنٹرپرصفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب بھرمیں ویکسینیشن سنٹرزپرشہریوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ویکسینیشن سنٹرزپر بزرگ شہریوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔صوبہ بھرمیں ویکسینیشن کاعمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ ہیلتھ کئیرورکرزاوربزرگ شہریوں کے بعد اب50سال سے زائدعمر کے لوگوں کا ویکسینیشن عمل جلد شروع کردیاجائے گا۔ہم سب نے اس قومی چیلنج کامل کرمقابلہ کرناہے۔ویکسینیشن سنٹرزپرتعینات عملہ آنے والے شہریوں کی پوری رہنمائی کررہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپنا کردارادکرناہوگا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں کوروناوائرس کو شکست دیں گے۔