وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

Mar 30, 2021 | 22:50

ویب ڈیسک

وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی ۔وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت  منگل کو گلگت بلتستان   کی ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری  دے دی گئی ہے۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں  کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا  موثر حل  اور  نوجوانوں کو نوکریوں کے  بے شمار مواقع میسر آئیں گے ۔ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم نے  وزیرِ اعلی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ  سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزیدخبریں