اسلام آباد(نامہ نگار ) پاکستان اورامریکاکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا کوپاکستانی برآمدات میں 43.23 فیصد جبکہ درآمدات میں 30.52 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 4ارب41 کروڑ ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.23 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 3ارب 7 کروڑ ڈالر ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں امریکا سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.52 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے، اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں امریکا سے درآمدات پر1.949 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.493 ارب ڈالرتھا۔
پاکستان اورامریکاکے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ
Mar 30, 2022