سری لنکا، کم آمدنی والے خاندانوں کو  دو ماہ کیلئے الائونس دینے کی تجویزمنظور

کولمبو (اے پی پی)سری لنکا نے فیسٹو سیزن کے پیش نظر 2 ماہ کے لیے کم آمدنی والے خاندانوں  کو 5 ہزار  سری لنکن روپے کا الائونس دینے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر توانائی گامنی لوکوج نے کہا کہ حکومت نے الائونس حاصل کرنے کیلئے کم آمدنی والے تقریباََ 3.1 ملین خاندانوں کی نشاندہی کی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس الائونس فراہم کرنے کے لیے ضروری فنڈز موجود ہیں۔حکومت الائونس پر 30.1 بلین سری لنکن روپے خرچ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن