چین خنجراب بارڈر کھول رہا ہے، برآمد کنندگان فائدہ اُٹھائیں ، عبد الرزاق دائود 

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ چین یکم اپریل 2022 ء سے خنجراب بارڈر کھول رہا ہے، برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرحد کھلنے سے پاک چین ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے کے استعمال میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف تجارت خصوصاً پھلوں کی تجارت میں مدد ملے گی، پاکستان کے شمالی علاقوں کی جانب سے سبزی برآمد کرنے والے ایکسپورٹرزاس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں اور چین کو اپنی برآمدات بڑھائیں۔

ای پیپر دی نیشن