لاہور( بزنس رپورٹر) منہاج یونیورسٹی لاہور اور کیتھولک بورڈآف ایجوکیشن لاہورکے درمیان گزشتہ روزایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ،جس پر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور چیئرمین کیتھولک بورڈآف ایجوکیشن لاہورآرچ بشپ ڈیواسس آف لاہور نے دستخط کئے۔ یادداشت کے مطابق کیتھولک بورڈآف ایجوکیشن کے زیر انتظام 350 سے زائد سکولوں میں زیر تعلیم مستحق کرسچین طلبہ کو منہاج یونیورسٹی کے تمام ڈگری پروگرامز میںتعلیم حاصل کرنے پر فیسوںمیں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اورڈپٹی چیئرمین بورڈآف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا ۔آرچ بشپ ڈیواسس آف لاہورسبسٹین فرانسس نے کہا کہ بین المذاہب رواداری اور تعلیم کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ جبکہ منہاج یونیورسٹی کی جانب سے کرسچین کمیونٹی کے مستحق طلبہ کو فیسوں میںخصوصی رعایت دینے پر منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کے انتہائی شکر گزار ہیں۔
منہاج یونیورسٹی اور کیتھولک بورڈکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Mar 30, 2022