نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) بہترین کارکردگی کا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے ادکار ول سمتھ نے اس تقریب کے دوران سٹیج پر جا کر تھپڑ مارنے پر کامیڈی کرس راک سے معافی مانگ لی ہے۔ول سمتھ نے اپنے بارے میں یہ بھی کہا کہ ان کا رویہ ناقابل قبول تھا، جس کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی ہے۔ ایک بیان میں ول سمتھ نے کہا کہ کرس میں سرعام آپ سے معافی کا خواستگار ہوں، مجھ سے چوک ہو گئی اور میں غلطی پر ہوں۔