جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

Mar 30, 2022

پٹنہ (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پٹنہ میں پیر کی شب داناپور میونسپل کونسل کے نائب صدر اور جے ڈی یو رہنما دیپک کمار مہتا کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ دیپک کمار کے قتل کے بعد لوگوں نے علاقے میں زبردست ہنگامی آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور انہوں نے گاندھی میدان مین روڈ بلاک کر دی۔ دیپک کمار مہتا رات کا کھانا کھانے کے بعد تقریبا ساڑھے نو بجے شب اپنی رہائش گاہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار سے پانچ حملہ آروں نے انہیں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ گولیاں دیپک کے سر اور سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دیپک کو مردہ قرار دے دیا۔

مزیدخبریں