ٹی ایچ کیو پپلاں میں آکسیجن نہ  ہونے  کے باعث 7ماہ کی بچی انتقال کر گئی

میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) گذشتہ روز پپلاں کے نواحی علاقے موسیٰ والی کے رہائشی ایک محنت کش سہیل اپنی بیٹی کو موت و حیات کی کشمکش میں تحصیل ہسپتال پپلاں لایا جہاں اسے آکسیجن گیس نہ  ہونے  کے باعث 7ماہ کی بچی انتقال کر گئی  ۔کی سخت ضرورت تھی مگر ڈیوٹی ڈاکٹر نے صرف چیک کر کہ کہا بچی کی حالت تشویشناک ہے اور ہمارے پاس آکسیجن گیس نہیں ہے اور 7 ماہ کی بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا، جسے سہیل اپنی بچی کو موٹر سائیکل پر ہی میانوالی لے جا رہا تھا کہ آکسیجن نہ ملنے کے باعث بچی فوت ہو گئی جب بچی کا والد سہیل میانوالی ڈی ایچ کیو پہنچا اور ڈاکٹر کو چیک کروایا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی راستے میں فوت ہو چکی تھی۔ سہیل نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ اور ڈیوٹی ڈاکٹر کی نا اہلی کے باعث بچی کی جان چلی گئی اور مطالبہ کیا کہ ڈی سی میانوالی و اے سی پپلاں انکوائری کرائیں اور مجھے انصاف دلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی نے بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور تین دن میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن