کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم بجار کی وطن واپسی پر گرفتار کرنے کے بیان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست واپس لینے پر خارج کردی گئی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں جام کریم بجار نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کے خلاف توہین کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست میں ہم نوٹس جاری نہیں کریں گے،ہم نے حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، اگر گرفتاری ہوتی ہے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں،پہلے درخواست گزار کو واپس آنے دیں،اگرعدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں ہوتا تو پھر دیکھیں گے۔ عدالت نے یہ بھی ریمارکس دئیے کہ جب کچھ ہوا ہی تو ہم کیسے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں؟۔عدالت کودرخواست گزارکیوکیل راج علی واحدایڈوکیٹ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے جام کریم بجار کا نام پی این آئی ایل میں شامل کردیا،18ویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی معاملہ ہے اور وفاق مداخلت نہیں کرسکتا۔ ایم این اے جام کریم کی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین بھی پیش ہوئے تاہم عدالت نے سلمان طالب الدین کے دلائل سننے سے انکار کردیا اورریمارکس دئیے کہ سلمان صاحب،اگرکوئی مسئلہ ہے تو نئی درخواست دائر کریں۔
عمران اسماعیل اورشیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
Mar 30, 2022