راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج مسرور زمان نے سرکاری اراضی پر ولائیت کمپلیکس کی تعمیر کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگی رہنما و سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے /1010لاکھ روپے کے2کے مچلکوں کے عوض کا رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے عدالت نے یہ درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی چوہدری تنویر کے وکلاء نے طبی رپورٹس عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں چوہدری تنویر کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔
10‘10 لاکھ کے2مچلکوں کے عوض چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت منظور
Mar 30, 2022