بابرکے ون ڈے میں تیزترین 4ہزار رنز

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز  کے پہلے ون ڈے میں بابر اعظم نے 57رنز بناکر ایک اور اعزاز نام کر لیا  اور ون ڈے میں  4000رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ۔۔ دنیا کے نمبر ایک بلے باز جولائی 2021 کے بعد اپنا پہلا ون ڈے اور تیز ترین 4000رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے بلے باز بن سکتے ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4000رنز بنانے کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے۔ یہ کارنامہ انجام دینے میں انہیں صرف 81اننگز کا وقت لگا۔ پاکستانی کپتان کو اس فہرست میں دوسرے تیز ترین بلے باز بننے کے لیے صرف 15رنز درکار تھے اور وہ57رنز بالر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اگر بابر اعظم اگلی دو اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ 15سنچریاں بنانے والے اب تک کے سب سے تیز بلے باز بن جائیں گے۔ 27سالہ کھلاڑی کے پاس اس وقت 83ون ڈے میچوں میں 14سنچریاں ہیں۔ ہاشم آملہ ون ڈے میں تیز ترین 15 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ ویرات کوہلی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 106اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ای پیپر دی نیشن