آسٹریلوی کرکٹر ایشٹن اگر اور فزیوتھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کورونا کا شکار

 لاہور(اسپورٹس رپورٹر)دورہ پاکستان پر آئی آسٹریلوی ٹیم  پر کرونا کے حملے جاری ہیں،وکٹ کیپر جوش اینجلز کے بعد سپنر ایشٹن اگر اور فزیوتھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں،جس کے بعد سیریز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں،دونوں کرکٹرز اور  فزیوتھراپسٹ برینڈن ولسن پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو  آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایشٹن اگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ترجمان مہمان ٹیم کے مطابق فزیوتھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کورونا کا شکار ہیں۔اس سے قبل پیر کو وکٹ کیپر بیٹر جوش اینجلز کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پازیٹو افراد 5روزہ آئسولیشن میں رہیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے پر ہی دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کر سکیں گے۔مچل سوئپسن کو ون ڈے میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل  مچل مارش بھی انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کے مطابق  آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 13 فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن