کورونا کے باوجود پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کو کوئی خطرہ نہیں پی سی بی 

لاہور(پی پی آئی) آسٹریلوی ٹیم کے کیمپ میں کوویڈ وائرس کے باوجود ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کو کوئی خطرہ نہیں، سیریز پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے ایم او یو کے مطابق 13مکمل فٹ اور کوویڈ فری کھلاڑی  ہونے کی صورت میں میچ ہوسکے گا۔اس وقت آسٹریلیا کے پاس 13 کھلاڑی موجود ہیں اور ایک کھلاڑی میٹ رنشا  لاہور پہنچ جائیں گے، جو ایک دن کے آئسولیش کے بعد میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی نے دونوں ٹیموں کے لیے ہر ممکن کوویڈ فری انتطامات کیے ہیں، تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کسی بھی کھلاڑی کا کوویڈ پازٹیو ہوجانا کوئی نئی بات نہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں موجود تمام کھلاڑی اور اسٹاف کوویڈ فری ہیں، دونون ٹیمیں الگ الگ فلورپر قیام پذیر ہیں۔                                   

ای پیپر دی نیشن