سندھ سپر لیگ فٹبال ٹیموں کے کپتانوں اور آفیشلز کے اعزاز میں تقریب

اکراچی (اسپورٹس رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف کراچی میں سندھ سپر لیگ کے آفیشلز اور کپتانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کھیلوں کے  فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر تقریب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری اصغر بلوچ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید اقبال، ناصر اسماعیل، اقبال قریشی، ندیم اقبال، آصف ظہیر، عدنان، نور بلوچ، جاوید اقبال، محمد زاہد اور طارق خان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن