ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے واشنگٹن کی یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں کو "شیطانی منصوبہ" قراردیا ہے۔روس کی آر آئی اے نووسٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخارووا نے کہا کہ اس شیطانی منصوبے میں بہت سے خلا ہیں جنہیں ابھی پر کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ امریکہ نے یوکرین کی حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں 20 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔زخارووا نے اس سے قبل اسی تناظر میں کہا تھا کہ روس حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن کے تحت تصدیق کا طریقہ کار شروع کرنے کا امکان مسترد نہیں کرے گا۔رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریاب کوف نے کہا تھا کہ یوکرین میں تجربہ گاہیں دنیا بھر میں امریکی سر مایہ سے چلنے والی 300 سے زائد تجربہ گاہوں کا ایک معمولی حصہ ہے اور روس ان کی سرگرمیوں بارے دستاویزات جلد جاری کریگا۔
امریکہ کی یوکرین میں حیاتیاتی سرگرمیاں "شیطانی منصوبہ" ہے، روسی وزارت خارجہ
Mar 30, 2022