سپریم کورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں تین ہفتوں میں واپس لانے کا حکم


 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا بچیوں کی حوالگی کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم کو تین ہفتوں میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دے دیا .سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کیس جسٹس مقبول باقر کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت صوفیہ مرزا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے بچیوں کو واپس لانے میں کوئی رکاوٹ نہیں جس پر عدالت کو بتا یا گیا کہ ایف آئی اے کی ٹیم کا بیرون ملک جانے سے متعلق فائل وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی جس پر جسٹس مقبو ل باقر نے کہاایف آئی اے ٹیم کیساتھ وزارت داخلہ کے حکام نے بھی جانا ہوگا،اتنا عرصہ گزر گیا بچیاں واپس کیوں نہیں لائی جا سکیں،وزارت خارجہ حکام نے موقف اپنایا کہ حکومت بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی درخواست گزار کو خود دبئی جاکر کیس دائر کرنا ہوگا،اداکارہ صوفیہ نے موقف اپنایا کہ کئی ایسے کیسز ہیں جن میں حکومت بیرون ملک سے بندوں کو واپس لائی ہے،12 سال سے میں ذلیل ہورہی ہوں،ڈی جی ایف آئی نے عدالت کو بتا یا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجی ہوئی ہے،جس پر جسٹس مقبول باقر نے کہاوزیر اعظم سے سمری جلد منظور کروا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے، وزیر اعظم کی پرنسپل سیکریٹری کو ہدایات دے دہتے جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم کو دبئی بجھوانے کیلئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوری سمری منظور کرائیں اور کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن