اسلام اباد(خبر نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے ملک بھر کے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کا بالخصوص وبالعموم پی ڈی ایم کے کارکنان کی تاریخ ساز فقیدالمثال مہنگائی مارچ میں شرکت پر تشکر کا اظہار کیا ہے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان نے ثابت کردیا کہ جب بھی قیادت ان کو حکم دیگی آپ انہیں تیار پائینگے تاریخ ساز اور پرامن مہنگائی مکاؤ مارچ سے حکمران جماعت کی نیندیں اڑ گئی ہے جمعیت علماء اسلام ایک عرصے سے اس ناجائز حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے انصار الاسلام اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا گیا انصار الاسلام اور جمعیت کے کارکنوں نے اپنی بہترین تربیت سے سب سازشوں کو ناکام بنایاملک بھر سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور پی ڈی ایم سے وابستہ جماعتوں کے کارکنوں کی تاریخ ساز شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔