راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ3 ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کامیاب لانگ مارچ اوراسلام آباد میں جلسہ کرکے ثابت کردیا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے بعد کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانکاکہناتھا کہ اپوزیشن اتحاد کے پاس نمبرگیم پوری ہے تحریک کامیاب ہو گی ۔
اپوزیشن اتحاد کے پاس نمبرگیم پوری،تحریک کامیاب ہوگی ،ارشدمحمودقریشی
Mar 30, 2022