اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں قیمتی طلائی زیورات ،نقدی ،کار ، موٹر میں شہری لٹتے رہے تھانہ آئی نائن کو راجہ آصف محمود نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے سونے کے زیورات جن میں 5سیٹ 14تولے، چوڑیاں 20تولے ہار کانٹے 13تولے انگوٹھی کڑے 8تولے چھین لئے ،تھانہ گولڑہ کو رولام تبسم نے بتایا کہ ای الیون ٹو میں گھریلو ملازمہ صفیہ نے اپنے خاوند دلدار کے ساتھ مل کر گھر سے 4ہزار کینیڈین ڈالر ، 36تولے سونے کے زیورات جن میں 23چوڑیاں لاکٹ ٹاپس انگوٹھیاں بریسلٹ چین شام ہیں،تھانہ شہزاد ٹائون کو چوہدری محمد جمیل نے بتایا کہ چک شہزاد میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر 8لاکھ روپے، 6چوڑیاں 10تولے ایک بڑ سیٹ 8تولے اور موبائل فون چھین لیا ،تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون تھری سے محمد فہد بابر کی کرولا کار FC-700، تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون مرکز سے شہباز کا موٹر سائیکل RIK-2499، تھانہ شالیمار کے علاقے سے احمد رضوان کا موٹر سائیکل RIV-9405، تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین مرکز سے محمد بلال طاہر کا موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چوری ہو گیا۔