ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس‘ 60 کیسز کی شنوائی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 60 کیسز کی شنوائی،32کی منظوری، 25 کیسز کو موخر کیا گیا۔نا مکمل کوائف کی وجہ سے 3 کیسز کو مسترد کر دیا گیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کیسز کی شنوائی کیلئے درخواست کنندگان کو بلایا گیا ہے تاکہ پورے عمل کو شفاف بنایا جاسکے‘ کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہے۔ تمام منظور شدہ کیسز کی میرٹ پر منظوری دی گئی۔ کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو تیار پودے لگوانے کا حکم بھی دیا۔

ای پیپر دی نیشن