ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان لائبریری میں پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام وکلاء کے لئے کوئیک بائیو میٹرک سہولت بوتھ کی افتتاحی تقریب سے ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جعفر طیاربخاری،صدر ڈسٹرکٹ بار وسیم خان بابر اور جنرل سیکرٹری ارشد صابر مئیونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام وکلاء کے لئے کوئیک سہولت بوتھ برائے بائیو میٹرک ملتان میں پہلا سنٹر ہے انہوں نے بتایا کہ وکلاء 30جون تک خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں اور وکلاء اپنا لائسنس بھی 30جون تک رینیو کرا سکتے ہیں جو ممبرز تک خود کو رجسٹرڈ کرالیں گے وہی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہونگے جو رجسٹرڈ نہیں ہونگے تقریب میں ممبر ز پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرہ،رانا طفیل نون،شفقت محمود،جوائنٹ سیکرٹری مبشرہ شاہد، محمد حسین بابر،لائبریری سیکرٹری ملک اشفاق حسین ، فرزانہ سلیمان ،چوہدری وسیم اور وکلاء نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ بار ملتان میں کوئیک بائیو میٹرک سہولت بوتھ کا افتتاح
Mar 30, 2022