ملتان(سماجی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا میڈیا پر وائرل وڈیو پر نوٹس چونگی نمبر 9 پر پیمانے میں گڑبڑ پر ٹوٹل کمپنی کا پٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔ پٹرول پمپ پر صارف کی گاڑی کی 42 لٹر ٹینکی میں 50 لٹر سے زائد پٹرول ڈالا گیا تھا صارف کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپ سیل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا شہر بھر کے پٹرول پمپس کی چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔