ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر)سابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکمرانوں کو تحریک عدم اعتماد میں شکست نظر آرہی ہے،عوام کو مہنگائی اور بدزبانیوں سے چھٹکارا ملنے میں چند گھنٹوں کی بات رہ گئی ہے پاکستانی عوام اب حقیقی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں آصف سعید منیس نے مزید کہا کہ قوم موجودہ نااہل حکومت سے نجات کا بہت جلد جشن منائے گی کروڑوں نوکریوں اور لاکھوں گھروں کے خواب دیکھانے والوں نے غریب عوام سے روزگار ، سروں سے چھت اور دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے مہنگائی اور بھوک سے تنگ عوام نے موجودہ نااہل حکمرانوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔