نصیرآباد (نامہ نگار)ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد علی رضا مگسی نے اپنے دفتر کے احاطے میں پودے لگائے کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔اس موقع پر نائب ناظم جنگلات و جنگلی حیات شیر احمد کرد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد علی رضا مگسی اور شیر احمد کرد نے کہا کہ ملک بھر میں پودے لگا کر پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخت برکت کی علامت ہے اور یہ ایک قومی دولت بھی ہیں۔درخت جتنے زیادہ ہونگے وہاں کی آب و ہوا اتنی صاف و شفاف ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن میں زوروشور سے شجر کاری مہم جاری ہے۔انہوں نے کہا درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ درخت لگا کربا شعور ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ پودے تناور درخت بن سکیں جس سے علاقے کی عوام بھرپورفائدہ انداز میں فائدہ اٹھائیں۔