لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کیلئے چودھری پرویز الہی کی نامزدگی کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بات زور و شور سے جاری ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عبدالعلیم خان کو پنجاب میں وزارت اعلی کے لئے نامزد کرسکتی ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ عثمان بزدار کے استعفے سے پہلے بھی علیم خان کی پوزیشن کافی کمزور تھی۔ علیم خان نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لئے ہی ترین گروپ کا سہارا لیا تھا مگر علیم خان گروپ کی وزارت اعلی کے شور کے بعد ترین گروپ نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس کے بعد علیم خان کی پوزیشن بظاہر کمزور نظر آرہی ہے۔
علیم پوزیشن
علیم خان کی پوزیشن بظاہر کمزور
Mar 30, 2022