قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے احسن اقدام قصور میں بھی ای چلان سسٹم کا آغاز کر دیا گیا اہلکاروں میں ڈیوائسز تقسیم کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کا احسن اقدام جس پر قصور میں بھی ای چلان سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈی پی او قصور ہمراہ ڈی ٹی او قصور نے اہلکاروں کو ڈیوائسز تقسیم کر دی ہے اور اس طرح باقاعدہ ای چلان سسٹم کا آغاز ہو چکا ہے اب اہلکار کسی بھی شخص کا چالان کرے گے اس کی مکمل تفصیلات ہیڈ آفس کے پاس موجود ہو گی اب چالان آئن لائن ایزی پیسہ،جازکیش،ون لوڈ اور اے ٹی ایم سے جمع کرایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ڈی پی او قصورصہیب اشرف کی ہدایت پر ڈی ٹی او قصور کی نگرانی ہمراہ ایجوکیشن آفیسر محمد الیاس نے متعدد بس ٹرمینل اور دیگر پبلک پوائنٹس پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی دی۔