کمشنر گوجرانوالہ کا دورہ سیالکوٹ ، صفائی،پارکس، سکولز، کالجزکا معائنہ

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ صبح6بجے سیالکوٹ شہر پہنچے اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں صفائی کے آپریشن کا جائزہ کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نے شہاب الدین پارک اور حیدر پارک کے دورہ کے دوران پارک میں پڑے کوڑا کرکٹ کو خود اٹھایا اور پی ایچ اے کے مقامی حکام کو تلقین کے وہ پبلک پارکس کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں متحرک انداز میں انجام دیں اور شہریوں کو بھی صاف ستھرا رہنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے پارک میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور کہاکہ ان فلٹر کوباقاعدگی سے تبدیل کیا جائیں اور جو فلٹر لگائے جائیں ان پر تاریخ درج کی جائے۔ کمشنر نے سرکلر روڈ پر احساس پناہ گاہ ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا اور بیورو حکام کو تلقین کی کہ وہ بچوں کو معیاری رہائشی، قانونی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کمشنر نے گندہ تالاب کیپٹل روڈ میں واٹر سپلائی اسکیم اور پارکس کی تعمیر کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اورایک ہفتہ کے اندر خادم علی روڈ کے کارپٹنگ مکمل کرنے اور جیل روڈ پر خراب سڑک کی دوبارہ کارپٹنگ کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مرالہ روڈ سیور ڈالنے کے منصوبے پر رکے کام کو فوری شروع کرنے اور شہریوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر احسان بھٹہ نے کینٹ میں گورنمنٹ کرسچن بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر نے سکول کی اسمبلی خود کنڈیکٹ کروائی اور اساتذہ کی حاضری چیک کی انہوں نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر، ڈی سی آفس کمپلیکس کی ڈائری برانچ اور ڈومیسائل برانچ برانچز کا بھی دورہ کیا جبکہ گورنمنٹ مرے کالج کے دورہ کے سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...