امپائر نہیں عوام پر یقین‘ وفاق‘ پنجاب میں عدم اعتماد کامیاب ہوں گی: حمزہ

Mar 30, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی۔ وفاق اور پنجاب دونوں جگہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر اپنے بیان میں کہا صوبے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے۔ کسی امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔ رانا مشہود نے کہا عثمان بزدار اور عمران خان کے دن گنے جا چکے۔ پنجاب کے عوام کرپشن سے تنگ آ چکے ہیں، اب ان کی بری گورننس سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
حمزہ شہباز

مزیدخبریں