ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس اساتذہ کو ترقیاں دے دی گئیں ، بورڈممبران اور ماہرین میں نوک جھوک، اجلاس باربار روکنا پڑا، آج سینڈیکیٹ اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس میں تلخ کلامیوں ، نوک جھوک کے بعد یونیورسٹی درجنوں اساتذہ کو ترقی دے دی گئی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق سلیکشن بورڈ اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں 300 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ، نتائج کے مطابق ٹرقی پانے والوں میں ڈاکٹر سارہ مصدق ، ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈاکٹر میمونہ یاسمین ، ڈاکٹر قمر رباب ، ڈاکٹر حنا علی،ڈاکٹر طاہر یونس ،ڈاکٹر مریم ، ڈاکٹر عطیہ اقبال ، ڈاکٹر میمونہ نورین ، ڈاکٹر ملکہ رانی ، ڈاکٹر مصباح ، ڈاکٹر کلثوم پراچہ ، ڈاکٹر طاہر بانو ، ڈاکٹر میمونہ سبحانی، ڈاکٹر شازیہ پروین، ڈاکٹر وردہ حسن ، ڈاکٹر فہمیدہ جبیں، ڈاکٹرروبیلا نواز، ڈاکٹر خالدہ نسیم ، ڈاکٹر فریال آفتاب، ڈاکٹر تنزیلہ رومان، ڈاکٹر سدرہ مبین، حنا اسماعیل ، ڈاکٹر رائمہ ڈاکٹر عائشہ اشرف ، ڈاکٹر فرح دیبا ، ڈاکٹر صبا ظفر ، ڈاکٹر اسما پرویز، ڈاکٹر بینش ذہین ، ڈاکٹر دیبا ، ڈاکٹر سارہ جیند، ڈاکٹر عمیرا نذیر، ڈاکٹر صبا ، ڈاکٹر سمیرا اشرف ، ڈاکٹر سونیا ناصر ،ڈاکٹر انعم جاوید، ڈاکٹر شاہدہ رسول ، ڈاکٹر عذرا پروین ، جبکہ لیکچرر کیلئے شاہین رشید، سمیرا رحیم، سونیا اقبال ، حفصہ ماہین ،نازیہ لطیف اور سلمیٰ مینر، نازمین ، سعدیہ طالب، اقر ا رشید ، خوشبخت بی بی، رفعت بشیر شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ماہرین اور بورڈ کے ممبران میں نوک جھوک شروع جو تلخ کلامی تک جاپہنچی جس کی وجہ سے اجلاس بار بار روکنا پڑا ، زکریا یونیورسٹی کے کئی ماہرین کی تزلیل بھی کئی گئی ۔ دریں اثنا اطلاع کے مطابق آج ہونے والے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کامیاب ہونے والے اساتذہ کی حتمی منظوری دی جائے گی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کریں گی۔