ملتان (جنرل رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس باڈی وارن کیمرے مہیا کر دیئے گئے قومی شاہراوں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کو آن لائن کر دیا گیا ہے ایڈیشنل آئی جی سنٹرل ریجن نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا دورہ ملتان کے دوران زونل افس میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین کنٹرول سرویلنس وال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس موقع پرہائی ویز اور موٹر ویز پر تمام ڈیوٹی افسران کو باڈی وارن کیمرے مہیا کیئے گئے ہیں جن کے ذریعے سے قومی شاہراوں کی آن لائن ٹریفک ما نیٹرنگ کو ممکن بنایا گیا ہے. آپریشنل میٹنگ میں سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین ، سیکٹر کمانڈرعطاء محمد چوہدری،سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو، سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم اور سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے شرکت کی۔