طالبات کی تعلیم وتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:نغمانہ حیات

Mar 30, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)طالبات کی تعلیم وتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔  ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول کی نئی تعینات ہو نے والی پرنسپل نغمانہ حیات نے چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا سی او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی۔ طالبات کی تعلیم وتربیت پر کوئی سستی اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔  ٹیم ورک کو بہتر کرنے والی ٹیچرز میرے سر کا تاج ہوں گی۔اس موقع پر ڈی ای او فیل میل ایلیمنٹری نرگس عارف بھی ہمراہ تھیں۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول کی پرنسپل کی سیٹ عرصہ سے خالی تھی  سی او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے طالبات کے تعلیمی ہر ج کا علم میں آنے پر نئی پرنسپل کو تعینا ت کردیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے  ڈپٹی کمشنر،سی او ایجوکشن کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزیدخبریں