کامونکی(نمائندہ خصوصی) گاؤں ڈھوڈکے کے محمد حمزہ اور عثمان میں معمولی تنازعہ چل رہاہے۔گذشتہ روز اسی بناپر عثمان ،عاشق،یوسف نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے محمد حمزہ اور اْسکے کزن محمد نعیم کو شدیدزخمی کردیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔