پنڈی بھٹیاں:رمضان بازار آپریشنل نہ ہوسکا،شہریوں کو مایوسی کا سامنا

پنڈی بھٹیاں (،نامہ نگار) تبدیلی سرکار کا ایک اور وعدہ دھرے کا دھرہ رہ گیا، تاحال رمضان بازار آپریشنل نہ ہوسکا، حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 28 مارچ کو صوبہ بھر میں رمضان بازار آپریشنل کر دئیے جائیں گے اور عوام کے لیے کھول دئیے جائیں گے لیکن ہمیشہ کی طرح یہ وعدہ بھی پورا نہ ہو سکا۔ پنڈی بھٹیاں میں انتظامیہ کی جانب سے ٹینٹ تو لگادئے گئے لیکن اشیاء خوردونوش فراہم نہ کی جاسکیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی جانب سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انتظامیہ تاحال اپنا مؤقف دینے سے بھی قاصر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کروڑوں روپے کی لاگت سے سستا رمضان بازار کے نام سے بازار تو لگا دیا جاتا ہے لیکن اشیاء کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی اور قیمتوں میں کوئی خاطر خواہ فرق بھی نہیں ہوتا۔ انتظامیہ کو چاہئیے کہ اس بار سستا رمضان بازار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن