اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ اپوزیشن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم کو بڑا سرپرائز دیدیا۔ ذرائع کے مطابق بڑی حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا۔ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔متحدہ اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔ عمران خان حکومت کا قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گیا جبکہ متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں نمبر 177 تک پہنچ گیا ہے۔ منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے۔ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ ، فیصل کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کی پریس کانفرنس آج شام چار بجے ہو گی۔
متحدہ الگ