جناب عالی قدر! منی بجٹ میں پنشنرز کے لیے کچھ نہیں تھا۔ ۔ منی بجٹ میں کوئی ریلیف پیکج نہیں ملا بلکہ بغیر کسی ریلیف ٹیکسزز کی بھرمار ہو گئی۔ ادویات سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء اس قدر مہنگی ہو رہی ہیں کہ پنشنرز طبقہ کو ز ندہ درگور کرنے کے مترادف ہو گا۔ پنشنرز طبقہ کو پہلے بھی نظرانداز کیا گیا یکم مارچ 2021ء سے حاضر سروس ملازمین کو ملنے والا 25 فیصد اضافہ پنشنرز کو نہیں دیا گیا۔ پنشنرز کے پاس پنشن کے علاوہ کوئی ذرائع آمدنی نہیں۔ بوڑھے پنشنرز کی موجودہ پنشن میں نہ علاج معالجہ نہ دوائی نہ خوراک نہ لباس نہ رہنے کو گھر نہ قبر اور کفن کا خرچہ پورا کرنے کی طاقت ہے ۔ ایسے وقت میں تمام ایم این ایز / ایم ۔ پی ۔ ایز / سینٹرز سے دردمندانہ فریاد ہے کہ پنشنرز کو زندہ درگور ہونے سے بچائیں اور بجٹ میں کم از کم اس مجبور و بے کس طبقہ کی حالتِ ناگفتہ پر رحم فرماتے ہوے اس مجبور و بے کس و مظلوم طبقہ کی پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کروانے کی کیلئے اپنے اپنے فورم سے آواز بلندکریں۔ میڈیکل الائونس اور مکان کے کرایہ کی مد میں کوئی ریلیف پیکج دلوایا جائے۔ ساری زندگی ملک و قوم کے خدمت کرنے والے اب ضروریاتِ زندگی خوراک اور علاج اور رہائش سے بھی محروم ہیں۔ وقت بہت کم ہے خدارا مجبور اور مظلوم پنشنرز کی مدد فرمائیں ۔ (چودھری ریاض مسعود، محمد ارشد چودھری دلدار علی جعفری، لاہور)