نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا : ذکراللہ مجاہد 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ڈالر کی 182.74 روپے کی اونچی اڑان رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے طوفان کی نوید ہے۔ نااہل حکمرانوں کی ناکام معاشی و اقتصادی پالیسیوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ گزشتہ پونے چار سالوں میں ملکی معیشت کوریورس گیر لگ چکا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات سے لے کر بجلی، گیس، آٹے، چینی، گھی، کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔ غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے مریض ہسپتال جانے کے بجائے گھر میں ہی دم دے رہا ہے۔ لوگ بھوک بدحالی بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ موجودحکمران طبقہ اپنی کرسی بچانے اور سابقہ حکمرانوں کا ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...