اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے سرمایہ کاری بورڈ کی پانچویں ای کچہری کی منعقد کی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز، ٹیکسیشن، سی پیک ، جوائنٹ وینچرز، کاروباری ویزوں کا اجراء ای کچہری کے اہم موضوعات تھے۔شرکاء نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر سرمایہ کاری بورڈ ٹیم کوسراہا۔اجلاس کے دوران دیگر محکموں سے متعلق چند شکایات اور سوالات بھی اٹھائے گئے جنہیں سرمایہ کاری بورڈ متعلقہ محکموں کے ساتھ زیربحث لائے گا تاکہ شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ سیشن دو گھنٹے تک جاری رہا اور عوامی رسائی کے حوالے سے ایک کامیاب اقدام تھا۔ زوم اور ٹیلی فون کے ذریعے متعلقہ سامعین سے بات کرتے ہوئے، سیکرٹری نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے پروجیکٹ کی تجاویز اور مشاہدات سرمایہ کاری بورڈ کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اہم معاملات پر مزید ہم آہنگی ہو۔سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے ای کچہری کو عوام تک پہنچنے اور ان کے مسائل اور خدشات کا موقع پر حل پیش کرنے کا ایک موثر ذریعہ قرار دیا۔
ای کچہری