بزم منہاج کے زیر اہتمام بین الجماعتی تقریبات ،اردو،انگریزی مباحثے 

لاہور(لیڈی رپورٹر)منہاج کالج برائے خواتین میں بزم منہاج کے زیر اہتمام بین الجماعتی ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز اردو،انگریزی مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی34 سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی معروف ادیبہ صوفیہ بیدار،رخشندہ نوید اور رابعہ رحمان تھیں۔اردو مباحثے کی ججز کے فرائض پروفیسر محمد نعیم گھمن،پروفیسر ڈاکٹر فضیلت،محمد الیاس اعظمی اور رابعہ رحمن تھیں۔مباحثہ ’’نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ نہیں‘‘ کے موضوع پر طالبات نے تقاریر کیں۔اردو مباحثے میں اول پوزیشن حوریہ بتول،دوم پوزیشن مدیحہ بی بی اور سوئم پوزیشن زنیرہ بتول نے حاصل کی۔ 

ای پیپر دی نیشن