تحریک انصاف قصہ پارینہ بننے والی ہے: حنا پرویز بٹ 

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عنقریب قصہ پارینہ بننے والی ہے۔عمران خان کے وزارت عظمی سے ہٹتے ہی فارن فنڈنگ کا بھی فیصلہ آجائے گا۔تحریک انصاف کا حشر بھی تاریخ کی باقی کنگز پارٹیوں جیسا ہوگا۔پی ٹی آئی مانگے تانگے کی جماعت ہے جو لوگ انکو چھوڑ رہے ہیں وہ انکے تھے بھی نہیں۔عمران خان چار سال سے جھوٹ کے سہارے اپنی سیاسی دکان چلارہے ہیں۔ہر روز قوم کے ساتھ نیا جھوٹ بولا جاتا ہے پھر ڈھٹائی کے ساتھ اس کا دفاع بھی کرنے انکے چمچے آجاتے ہیں۔جن لوگوں کی اوقات کونسلر بننے کی نہیں تھی انکو وزارتیں دے دی گئی ہیں۔انہوں نے مزیدکہا عمران خان اب بھکھلا گیا ہے اس لیے اولٹی سیدھی باتیں کرنا شروع ہگ یا ہے۔

ای پیپر دی نیشن