24رمضان بازارکاسکیورٹی پلان تیار،310 افسر واہلکار تعینات ہونگے

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رمضان بازارکاسکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے ۔شہر بھر میں قائم 32سستے رمضان بازاروں کی سکیورٹی کیلئے 3سو10 افسران واہلکار تعینات ہوں گے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 8،کینٹ میں 7،سٹی ڈویژن میں 6،صدرمیں 6،اقبال ٹاؤن میں3 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 2 رمضان بازار لگیں گے۔جہاں لاہور پولیس کے3سو10 افسران واہلکار تعینات ہوں گے۔ڈویژنل ایس پیز، 24 ایس ڈی پی اوز، 29 ایس ایچ اوز،32 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت خواتین کی تلاشی کیلئے 64 لیڈیز پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دیں گی۔ علاوہ ازیں رمضان بازاروں میں بھی ٹریفک کی روانی ور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرمحمد عابد خان نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ،پی آریو ٹیموں کی رمضان بازاروں کے اطراف پٹرولنگ جاری رہے گی۔ رمضان بازاروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...