ہائیکورٹ:سزائے موت کے ملزم کی اپیل،چشم دید گواہوں کے بیانات میں تضاد پر مجرم بری 

Mar 30, 2022

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل پر سماعت کی فاضل عدالت نے چشم دید گواہوں کے بیانات میں تضاد پر مجرم کو بری کر دیا۔2 رکنی بنچ نے اعجاز حسین کی اپیل پر سماعت کی اپیل میں ٹرائل کورٹ کی سزا کو چیلنج کیا گیا۔ 2 رکنی بنچ نے اپیل منظور کرلی اور اپیل کنندہ کو 8 برس بعد بری کر دیا۔ اعجاز حسین کو فدا حسین کو قتل کرنے پر سزا ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں