ہدف بڑا ہونے پر ہارے ‘سیریزمیں کم بیک کرینگے : بابر اعظم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دس اوورز میں بہت زیادہ رنز دیئے تھے جس کی وجہ سے ہدف بڑا ہونے پر دبائو کا شکار ہوئے ۔ آخری اوورز میں بھی زیادہ رنز بنے ۔ ہم نے آغاز سست کیا ‘جب میں اور امام الحق بیٹنگ کر رہے تھے کہ سوچا کہ میچ ہمارے کنٹرول میں ہے لیکن میرے آئوٹ ہونے پر میچ ہاتھ سے نکل گیا‘ وکٹیں گرنے سے کم بیک نہ کرسکے۔ غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور اگلے میچ میں بہتر حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے آج ہونے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔ سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے ۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ہمارا یہاں کھیلنے کا تجربہ نہیں تھا‘300رنز کے قریب کا ہدف ذہن میں رکھا تھا جس میں کامیاب رہے۔ ٹریوس ہیڈ کی بیٹنگ نے بہت آسانی پیدا کی ۔ بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ۔ لگ رہا تھا ایسی خشک پچ پر ہمیں ایک اور سپنر کھلانا چاہئے تھا۔ یہ ٹیسٹ سیریز جیسی وکٹ تھی ۔ یہاں زیادہ گھاس نہیں تھی ۔ ہمارے کھلے ذہن کے ساتھ آئے تھے ‘مختلف کردار ادا کرنا تھا ۔ جس طرح لڑکوںنے کھیلا اس پر فخر ہے۔ چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ یہاں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ 

ای پیپر دی نیشن