پریس کلبوں کو ماڈرن سٹوڈیو اور سامان ملے گا مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے،ٹویٹ
وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 22پریس کلب اس سال ڈیجیٹل سٹوڈیو اور لیب کیلئے منتخب کئے گئے ہیں ان پریس کلبوں کو ماڈرن سٹوڈیو اور سامان ملے گا جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے، اس۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ سکیم میں فرنیچر اور سائونڈ سسٹم بھی اپ گریڈکئے جائیں گے۔ جوپریس کلب ڈیجیٹل سٹوڈیو اورلیب کے لئے منتخب کئے گئے ہیں ان میں اسلام آباد نیشنل پریس کلب، لاہور پریس کلب، پشاور پریس کلب،کوئٹہ پریس کلب، مظفرآباد پریس کلب، ملتان پریس کلب، فیصل آباد پریس کلب، میانوالی پریس کلب، جہلم پریس کلب، جھنگ پریس کلب، حیدرآباد پریس کلب، سکھر پریس کلب، بدین پریس کلب، ٹھٹھہ پریس کلب، تربت پریس کلب، گوادر پریس کلب، حب پریس کلب، چترال پریس کلب، بنوں پریس کلب، ایبٹ آباد پریس کلب، سکردوپریس کلب اور گلگت پریس کلب شامل ہیں۔
بائیس پریس کلب اس سال ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور لیب کیلئے منتخب کئے گئے ہیں ان پریس کلبوں کو ماڈرن اسٹوڈیو اور equipment ملے گا جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے، اس۔ اسکیم میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی Upgrade کئے جائیں گے pic.twitter.com/nq5ZkfCqxV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2022