پاکستانی اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار کے والد، اداکار و میزبان سید افتخار احمد انتقال کرگئے۔مدیحہ افتخار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی خبر دی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری دعا میرے باپ کو صحت دینا سے میرے باپ کو جنت نصیب کرنا میں بدل گئی ہے۔
خیال رہے کہ مدیحہ افتخار کے والد مختصر عرصے سے علیل تھے جبکہ طبیعت زیادہ بگڑنے کے نتیجے میں سید افتخار احمد راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑ گئے۔سید افتخار احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار تھے، وہ کئی سال سرکاری ٹی وی کے مقبول پروگرام بولتے ہاتھ سے وابستہ رہے۔
سید افتخار احمد کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔دوسری طرف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد سوشل میڈیا پر مدیحہ افتخار سے اُن کے والد کے کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کر رہے ہیں۔