تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ کی سہولت کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی دوسرے ملک کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملکی مفاد کو قربان کیا،اور اس پر ہماری تعریف بھی نہیں کی گئی، دستاویز میں بیرونی سازش واضح ہے ، میرے پاس بیرونی سازش کے ثبوت ہیں، سینئر صحافیوں اور اتحادی جماعتوں کیساتھ بھی ثبوت شئیر کیے جائینگے لوگوں نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگی آسان کر دی، ٹیکنالوجی نے کرپشن کا عنصر بھی کم کر دیا، بائیس سال پہلے شوکت خانم میں سارا ریکارڈ پیپر لس کر دیا تھا،ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے سے پرچی کے ذریعے ہونے والی کرپشن ختم ہو گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک کرپشن بڑے بڑے ٹھیکوں میں ہوتی ہے، این ایچ اے میں جو کرپشن کی گئی اس کا اپ اندازہ نہیں لگا سکتے جس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔